فیصل آباد، ''ڈیمیسٹیفائینگ ڈیٹاسائنس'' کے موضوع پر بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد

جمعہ 15 جنوری 2021 21:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ''ڈیمیسٹیفائینگ ڈیٹاسائنس'' کے موضوع پر ایک بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ آن لائن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انچارج شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ سنیزا حمید نے بین الاقوامی ویبینارکے مقصد اور افادیت کے بارے میں بتایا اور ایسے بین الاقوامی ویبینار کروانے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان اسپیکر ڈاکٹر محمد شاہد نے ر ڈیٹا سائنس کے بنیادی اصولوں، ڈیٹا شرائط، ڈیٹا سائنس لائف سائیکل اور ڈیٹا سائنس کی ترقی کے بارے میں مفصل اور قابل فہم لیکچر دیا۔ مہمان اسپیکر نے شرکاء کو ڈیٹا سائنس ریفرنس میٹریل کے بارے میں مشورہ دیا۔آخر میں کوآرڈینیٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر غزالہ سہیل نے بین الاقوامی ویبینار کروانے پر شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کوششوں کو سراہا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ آن لائن سیشن میں فیکلٹی سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :