انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے معیارات بارے ہیلتھ پروفیشنلز کو ٹریننگ دے گا

ٍانسٹیٹیوٹ میں ڈگری، ڈپلومہ کور سز کے طلبہ کیلئے PHC کے طے کردہ ٹریننگ کورس لازمی قرار ُPHC کے منیمم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈز کے مطابق شارٹ کور سز ترتیب دیں گی: ڈاکٹر زرفشاں طاہر ؓ IPH کو وبائی امراض کی روک تھام کے ساتھ وباء کی پیش گوئی کرنے والا ادارہ بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں: خالد مقبول

جمعہ 15 جنوری 2021 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) کے منیمم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈز (MSDS) کو سرکاری و نجی شعبہ کے ہسپتالوں، لیبارٹریز، کلینیککس میں یقینی بنانے اورعوام کو کوالٹی ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی کیلئے PHC کے معیار کے مطابق ہیلتھ پروفیشنلز کو تربیت فراہم کرے گا۔ اس مقصد کیلئے PHC کی مشا ورت سے شارٹ کورسز ترتیب دیئے جائینگے، مذکورہ کورسز انسٹیٹیوٹ میں ڈگری و ڈپلومہ کلاسز میں داخلہ لینے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ٹیکنیشنز کیلئے لازمی قرار دیکر انکے سلیبس کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

یہ بات ڈین IPH پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے یہاں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ مشترکہ ٹریننگ پروگرام شروع کرنے بارے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

چیرمین بورڈ آف مینجمنٹ، انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائر) خالد مقبول، ڈائریکٹر PHC ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا، ڈاکٹر صائمہ، ڈاکٹر انجم رزاق، ڈاکٹر شاہد محمود اور دیگر فیکلٹی ممبرز بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ڈاکٹر مشتاق سلہریا کا کہنا تھا کہ PHC سرکاری و نجی شفاء خانوں اور لیبارٹریز میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور MSDS پر عملدرآمد کرانے کے ساتھ ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر و دیگر معملات کو مانیٹر کرتا ہے اور شعبہ صحت سے وابستہ افرادی قوت کو تربیت بھی فراہم کرتاہے انہوں نے مزید کہا کہ IPH کے ساتھ آیندہ کچھ دنوں میں مفاہمت کی یاد داشت پر باقاعدہ دستخط کئے جائینگے جس کے تحت انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ PHC کی جانب سے مقرر کردہ MSDS بارے ٹریننگ فراہم کرنے والا سرٹیفائیڈ ادارہ بن جائیگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل خالد مقبول نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو preventive health میں لیڈ کرنے والا ادارہ بنانے کے اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام کے ساتھ وباء کی پیش گوئی کرنے (forecast) والا ادارہ بنانے کیلئے انسٹیٹیوٹ کے ذمہ دارا ن کو بہت محنت کرنا ہوگی۔ خالد مقبول نے کہا کہ کورونا کی وباء نے دنیا کے ممالک کی معیشت اور ہیلتھ سیکٹر کو بہت بری طرح متاثر کیا لیکن اللّہ کے فضل اور حکومت کی جانب سے بہتر اقدامات کی بدولت پاکستان میں صورت حال باقی دنیا کے مقابلہ میں بہتر رہی ہے۔