کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ، کرپشن کرنے والے ملک وقوم کے مجرم ہیں:عثمان بزدار

جمعہ 15 جنوری 2021 21:36

کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ، کرپشن کرنے والے ملک وقوم کے مجرم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے ۔ کرپشن کرنے والے ملک وقوم کے مجرم ہیں۔سابق ادوار میںسیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ماضی میںبے دردی سے قومی وسائل کو لوٹا گیا۔ سیاست کوذاتی کمائی کاذریعہ بنانا22کروڑ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

کرپشن کے مضر اثرات سے پورا معاشرہ تباہ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو پاکستان کا شمارآج ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔کرپشن کے ذریعے معاشرے کو تباہ کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔وزیراعظم عمران خان کرپشن سے پاک نئے پاکستان کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں۔قوم اس نیک مقصد میں جرات مند لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔