24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 14 مریض دم توڑ گئے

ہلاکتوں کی تعداد 3769 ہوگئی ہے اور 13340 ٹیسٹ کئے جانے پر 1443 نئے کیسز سامنے آئے،سید مراد علی شاہ

جمعہ 15 جنوری 2021 22:05

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 14 مریض دم توڑ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 14 مریض دم توڑ گئے جب ہلاکتوں کی تعداد 3769 ہوگئی ہے اور 13340 ٹیسٹ کئے جانے پر 1443 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 14 مریضوں کی اموات ہوئی جس سے ہلاکتوں کی تعداد 3769 تک پہنچ گئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 13340 نمونوں کی جانچ کی گئی جن کے نتیجے میں 1443 کیسز کی تشخیص کی گئی جوکہ شرح کا 10.8 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2552182 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں سے 233396 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں 91 فیصد یعنی 212266 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے 1492 مریض بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 17361 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 16402 گھروں میں، 13 آئسولیشن سینٹرز اور 946 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 864 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 102 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 1443 نئے مریضوں میں سے 1140 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع جنوبی 483 ، ضلع شرقی 262 ، ضلع کورنگی 124 ، ضلع وسطی 111 ، ضلع ملیر 89 اور ضلع غربی 71 شامل ہیں۔ حیدرآباد میں 74 نئے کیسز، بدین 28 ، میرپورخاص 25 ، شہید بینظیر آباد 24 ، ٹھٹھہ 18 ، مٹیاری 16 ، دادو 13 ، جامشورو 11 ، نوشیروفیروز 10 ، جیکب آباد اور لاڑکانہ8، گھوٹکی 6، قمبر اور خیرپور4، سکھر اور عمرکوٹ 3 ، کشمور 2اور سانگھڑ ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔#