پی آئی اے طیارہ ضبط ہونے پر عمران خان کو شرم آنی چاہئے، مریم اورنگزیب

پاکستان کی ہتک عزت کا دعویٰ عمران صاحب اور ، نااہل و چور ٹولے پہ ہونا چاہئے،ترجمان ن لیگ

جمعہ 15 جنوری 2021 22:36

پی آئی اے طیارہ ضبط ہونے پر عمران خان کو شرم آنی چاہئے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ملائشیا میں پی آئی اے کا طیارہ ضبط ہونے پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ہتک عزت کا دعویٰ کس پہ ہونا چاہئیے پاکستان کی ہتک عزت کا دعویٰ عمران صاحب اور موجودہ نالائق ، نااہل اور چور ٹولے پہ ہونا چاہئے ،کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ ، معیشت تباہ اور عوام کو بے روزگار کرنے کرنے کے لئے کی گئی ہے کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ ملک پہ بین الااقوامی پاپندیاں لگوانے ، تمام پائلٹس کی ڈگری خود جعلی قرار ، کبھی جرمانے بھرنے اور ساکھ کو تباہ کرنے کے لئے کی گئی ہے مریم اورنگزیت کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کشمیر کا سودا کروانے کے لئے کی گئی ہے نالائقوں ، نااہلوں اور چوروں کی وجہ سے آج ملک کی جگ ہسائی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

کبھی بین الااقوامی پاپندیاں ، کبھی پاکستان ہائی کمیشن کے اثاثے منجمد اور کبھی قومی ایئرلائن کا طیارہ ضبط ہو نے پر جعلی وزیر اعظم کو شرم آنی چاہئے