معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہراساں کئے جانے کے الزام سے متعلق مقدمے کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی

جمعہ 15 جنوری 2021 22:39

معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہراساں کئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہراساں کئے جانے کے الزام سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی ہے، عدالت نے ملزمہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش ہونے کے ثمن جاری کر دیئے ہیں۔