پنجاب یونیورسٹی کا 130 واں کانووکیشن 10 فروری کو فیصل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا

جمعہ 15 جنوری 2021 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی کا 130 واں کانووکیشن 10 فروری کو فیصل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت محکمہ ہایئر ایجوکیشن پنجاب نے یونیورسٹی انتظامیہ کو کانووکیشن منعقد کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کانووکیشن کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، بتایا گیا ہے کہ 10 فروری 2021ء کو ہونے والے کانووکیشن میں 650 طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور پوزیشن ہولڈرز میں ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے 1100 طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور ایوارڈز تقسیم کرنا تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 130ویں کانووکیشن کے پہلے مرحلے میں 650 طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔