انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا رجحان

جمعہ 15 جنوری 2021 22:57

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کوڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سی160.10روپے سے بڑھ کر160.40روپے اور قیمت فروخت 160.15روپے سے بڑھ کر160.45روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سی160روپے سے بڑھ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.30روپے سے بڑھ کر160.40روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید193.50روپے اور قیمت فروخت195روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سی217روپے سے بڑھ کر217.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت219روپے برقرار رہی

متعلقہ عنوان :