سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ انتقال کر گئیں

زرین مشرف کی عمر 100 سال تھی، اپنے صاحبزادے کے ساتھ دبئی میں مقیم تھیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 جنوری 2021 19:55

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ انتقال کر گئیں
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2021ء) سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ زرین مشرف کی عمر 100 سال تھی اور اپنے صاحبزادے کے ساتھ دبئی میں ہی مقیم تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق زرین مشرف کی تدفین دبئی میں ہی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور پہلے بھی انہیں کئی مواقعوں پر طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ زرین مشرف بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئی تھیں اور قیام پاکستان کے وقت اپنے شوہر اور 3 بیٹوں کے ہمراہ پاکستان آ گئی تھیں۔ کچھ برس قبل پرویز مشرف کی جانب سے علاج کے غرض سے دبئی منتقل ہونے پر زرین مشرف بھی اپنے صاحبزادے کے ہمراہ پاکستان سے روانہ ہو گئی تھیں۔