عمران عباس 100پرکشش مردوں میں شامل ہونے پر خوش

جمعہ 15 جنوری 2021 23:31

عمران عباس 100پرکشش مردوں میں شامل ہونے پر خوش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار عمران عباس 100 پرکشش مردوں میں شامل ہونے پر خوش ہوگئے۔ایک ویب سائٹ نے دنیا کے سو خوب صورت مردوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں پاکستانی اداکار عمران عباس کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سائٹ انسٹا گرام پر عمران عباس نے ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والی اپنی تصویر شیئر کی ہے۔عمران عباس نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پرکشش مردوں میں شامل ہونا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔اداکار عمران عباس کی اس پوسٹ کو مداح خوب پسند کررہے ہیں اور اس پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ویب سائٹ نے عمران عباس کو سال 2020 کے پرکشش مردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :