وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا

ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کرلیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 15 جنوری 2021 20:26

وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 15 جنوری2021ء) وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ندیم افضل چن کااستعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے ، اس حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ندیم افضل چن کے استعفے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ ندیم افضل چن نے گزشتہ روز ترجمانوں کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگیا، پی ایم آفس نے استعفیٰ موصول ہوجانے کے بعد وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ندیم افضل چن کے استعفے پر نظر ڈالنے کے بعد کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ جبکہ وفاقی وزراء نے وزیراعظم عمران خان کو ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے استعفے کے متن میں ندیم افضل چن نے تحریر کیا کہ آپ نے اپنے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا تھا جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ لیکن میں مزید معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے کے فرائض انجام نہیں دے سکتا، آپ کے اعتماد اور ذمہ داریاں دینے پر آپ کا شکرگزار ہوں۔

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کسی صورت بھی استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی عہدہ نہیں لوں گا تاہم وہ پارٹی کا حصہ رہیں گے۔ ندیم افضل چن نے بطور معاون خصوصی ملنے والی گاڑی اور دفتر سمیت دیگر سرکاری مراعات واپس کر دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قریبی ساتھیوں سے بات چیت بھی ہوئی ہے، پارٹی میں ہی رہوں گا۔ آج ندیم افضل چن کی جانب سے بھیجے گئے استعفے کو وزیراعظم کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ندیم افضل چن کے استعفے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :