پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پیٹرول 3 روپے 20 پیسے ،ڈیزل دو روپے پچانوے پیسے ،مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا

جمعہ 15 جنوری 2021 23:48

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیا جس کے مطابق پیٹرول 3 روپے 20 پیسے ،ڈیزل دو روپے پچانوے پیسے ،مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ۔ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ اورڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچانوے پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے جو31 جنوری تک جار ی رہے گا۔ یاد رہے کہ مٹی کا تیل 73 روپے 65 فی لیٹر تھا، حالیہ اضافے سے نئی قیمت 76 روپے 65 پیسے ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 110 روپے 24 پیسے فروخت ہو رہا تھا، اب قیمت بڑھنے کے بعد 113 روپے 19 پیسے ہوگیا،پٹرول 106 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا، قیمت بڑھنے کے بعد پٹرول کی قیمت 109 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل 31 دسمبر 2020ء کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت خزانہ کو پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے اضافہ کی سمری بجھوائی تھی تاہم پیٹرولیم ڈویژن نے دونوں تجاویز مسترد کر دی تھیں،اس کے بعد 31 دسمبر 2020ء کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے مقرر ہو دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :