میٹرک اورانٹرکے سالانہ امتحانات گزشتہ پیٹرن پر ہی لینے کافیصلہ

ملک بھرمیں میٹرک اور انٹر کے امتحانات بالترتیب مئی اور جون میں ہوں گے

جمعہ 15 جنوری 2021 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) رواں سال میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات گزشتہ پیٹرن پر ہی لینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کے تحت چاروں صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے تعلیمی بورڈز پر مشتمل آفیشل فورم آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز)نے رواں سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا پیپرپیٹرن تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تمام امتحانی پرچے اسمارٹ سلیبس کی بنیادپربنائے جائیں گے اور تعلیمی بورڈ اپنی ویب سائیٹ پر پہلے ہی ماڈل پیپرزجاری کرچکے ہیں۔

آئی بی سی سی کے مطابق ملک بھرمیں میٹرک اورانٹرکے امتحانات بالترتیب مئی اورجون میں عیدالفطرکے بعد شروع ہوں گے۔ اجلاس میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ ملک بھرمیں نویں اورگیارہویں کے سالانہ امتحانات ایم سی کیوزکی بنیادپرلے لیے جائیں تاہم اس تجویز کو مستردکردیاگیا۔