وزیراعظم نے پارٹی اجلاس کی خبریں میڈیا کو دینے پر پابندی لگا دی

اجلاس اندرونی مشاورت کیلئے ہوتا ہے، تشہیر کیلئے نہیں، مقصد پارٹی بیانیے کو بہتر بنانا ہوتا ہے، وزیراعظم کی پارٹی ترجمانوں کو سرزنش

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 15 جنوری 2021 23:51

وزیراعظم نے پارٹی اجلاس کی خبریں میڈیا کو دینے پر پابندی لگا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2021ء) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی خبر لیک ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی اجلاس کی خبریں میڈیا کو دینے پر پابندی لگا دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ترجمانوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کی خبریں میڈیا کو دینے پر پابندی لگا دی ہے ۔ پارٹی ترجمانوں کی سرزنش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس اندرونی مشاورت کیلئے ہوتا ہے، تشہیر کیلئے نہیں، مقصد پارٹی بیانیے کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترجمانوں کے اجلاس کو لیکر کئی دفعہ غلط خبریں بھی چلا دی جاتی ہیں، اس لیے اجلاس کی خبروں کی تشہیر نہ کی جائے اور میڈیا کو اجلاس کی اندرونی خبریں نہ دی جائے ۔ وزیر اعظم نے پارٹی ترجمانوں کو اجلاس میں کی باتوں کو میڈیا سے خفیہ رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 12 جنوری کو کابینہ اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم جب حکومتی کارکردگی کا دفاع نہ کرنے والے تنقیدی وزراء پر غصے کا اظہار کر رہے تھے تو اجلاس میں موجود وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن زیر لب مسکراتے رہے اور درود شریف کا ورد کرتے رہے۔

اجلاس کے بعد ندیم افضل حاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے گھر گئے اور ان تعزیت کی تو وہاں مستعفی ہونے سے متعلق کچھ نہ کہا لیکن اتنا ضرور کہا کہ وزیراعظم غصے میں ہیں۔ ندیم افضل چن اور دیگر معاونین کے متعلق گزشتہ دنوں خبریں سامنے آنے پر وزیراعظم نے غصے کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ندیم افضل چن کے استعفے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :