8 فروری کو کسی صارف کا اکاونٹ ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا
صارفین کی شدید تنقید کے بعد وٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی کے اطلاق کا پلان ملتوی کر دیا
محمد علی ہفتہ 16 جنوری 2021 01:05
گزشتہ کئی روز سے خبریں زیر گردش تھیں کہ جو صارفین وٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے، ان کے اکاونٹ 8 فروری کو ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے۔ تاہم اب اس حوالے سے وٹس ایپ حکام کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کبھی بھی اپنے صارفین کے اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔
(جاری ہے)
کمپنی نے نئی پرائیویسی پالیسی کے اطلاق کا فیصلہ فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔
مئی 2021 کے بعد اس منصوبے کے اطلاق پر غور کیا جائے گا۔ صارفین کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بھی اس معاملے کے حوالے سے وضاحتی اور تفصیلی بیان جاری کیا گیا۔ وزارت آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی سے متعلق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کی وضاحت اور موجودہ صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ وٹس ایپ پرائیویسی میں تبدیلی دراصل صرف وٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کیلئے ہے۔ نان بزنس، ریگولر، انفرادی پروفائلز اکاؤنٹس سے اس نئی پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں وٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی تنازعے کا باعث بنی ہوئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ جو صارف نئی پالیسی سے اتفاق نہیں کرے گا وہ 9 فروری کے بعد سے اپنے وٹس ایپ اکاؤنٹ سے محروم ہوجائے گا۔ جبکہ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کی افواہیں بھی زیر گردش تھیں، جس پر ردعمل دیتے ہوئے کمپنی حکام نے کہا کہ صارفین کا ڈیٹا مکمل محفوظ ہے، پیغامات انکرپٹڈ ہی رہیں گے، ان تک کسی کی رسائی ممکن نہیں ہوگی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.