برطانیہ بند کر دیا گیا، کوئی فلائٹ برطانیہ نہیں جا سکے گی

18جنوری سے 15فروری تک برطانیہ میں کسی ملک سے کوئی آ جا نہیں سکے گا،بورس جانسن

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 16 جنوری 2021 06:50

برطانیہ بند کر دیا گیا، کوئی فلائٹ برطانیہ نہیں جا سکے گی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2021ء) کورونا تھمنے کا نام نہیں لے رہااور خاص طور پر جب سے اس کی نئی قسم سامنے آئی ہے تب سے تو خوف اور زیادہ ہو گیا ہے۔کورونا مریض اور اموات کے سلسلے میں خاص طور پر نئی قسم کے پھوٹنے کے حوالے سے برطانیہ سرفہرست جا رہاہے۔ہر قسم کی احتیاط اور جملہ علاج کے باوجود برطانیہ میں کورونا کا پھیلاﺅ بڑھتا جا رہا ہے۔

برطانیہ واحد ملک کہا جا سکتا ہے جس نے کورونا کے دنوں میں سب سے زیادہ اورسخت ترین لاک ڈاﺅن کیے اور ان لوگوں کو سزائیں بھی دیں جنہوں نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کی۔تاہم ابھی بھی برطانیہ میں یہ موذی وبا کنٹرول ہونے میں نہیں آ رہی۔اس وقت بھی برطانیہ بھر میں سخت لاک ڈاﺅن نافذ ہے اور بچوں کے اسکول تک نہیں کھولے گئے۔

(جاری ہے)

لہٰذا اب وزیراعظم بورس جانسن نے ایک اور سخت فیصلہ کیا ہے کہ لندن کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سے کوئی بھی لندن نہیں آ سکے گااور نہ ہی کوئی لندن سے باہر جا سکے گا۔

بورس جانسن نے کہا ہے کہ آمدہ سوموار18جنوری سے ہر قسم کا فلائٹ آپریشن بند کر دیا جائے گااور اس کا اطلاق اگلے مہینے کی 15تاریخ تک رہے گا۔بزنس ٹور سے لے کر نجی ٹورز تک ہر قسم کی آمدورفت برطانیہ میں بند رہے گی۔جب کہ اس سے قبل اگر کوئی بھی بیرون ملک سے تشریف لارہا تھاتو اس نے نیگیٹو رپورٹ بھی دکھانا ہوتی تھی۔جبکہ پرتگال اور ساﺅتھ امریکا کی طرف سے آنے والے مسافروںمیں کورونا کی نئی قسم کی تشخیص کے بعد سے برطانوی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک کی تمام فلائٹس کو بین کر دیا جائے۔

لہٰذا وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اپنے عوام کو محفوظ بنانے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کرنے جا رہے ہیں،چونکہ کورونا کا پھیلاﺅ تیز ہو رہا ہے اس لیے ہمیں بھی مزید سخت فیصلے کرنا ہوں گے جس سلسلے میں ہر قسم کے کوریڈورز سوموار سے بند کر دیے جائیں گے۔اس کے بعد اگر کوئی برطانیہ آئے گاتو اسے دس دن کا قرنطینہ بھگتنا ہوں گاجبکہ پانچ دن بعد کورونا کا نیگیٹو ٹیسٹ بھی کروانا ہو گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ28دنوں میں برطانیہ میں 1280افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ ستاسی ہزار سے زائد مریضوں میںوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔دنیا بھر میں اس وقت دو ملین سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور ابھی یہ تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔