وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا ہے کہ اسی طرح ڈٹے رہو میں تمہارے ساتھ ہوں

آپ پرویز الہیٰ سے رابطے میں رہیں ، سینیٹ الیکشن کے معاملے میں ان سے رہنمائی لینی ہے۔ صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2021 10:53

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا ہے کہ اسی طرح ڈٹے رہو میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جنوری 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب نے کہا کہ آج واقفان حال نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کی خبر سنائی ہے۔ یہ وزیراعظم کا پہلا دورہ لاہور ہے جو انتہائی خوشگوار رہا ہے کیونکہ آج نہ تو انہوں نے کسی کو ڈانٹا اور نہ کسی کو جھاڑ پلائی ہے بلکہ خوش گپیاں بھی لگائیں اور خوش بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو تھپکی بھی دی ۔ انہوں نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے بارے میں کہا کہ یہ دونوں ابھی کہیں نہیں جا رہے یہاں ہی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسی طرح ڈٹے رہو میں تمہارے ساتھ ہوں،آپ پرویز الٰہی سے رابطے میں رہیں اور آپ سے سینیٹ الیکشن کے معاملے میں ان سے رہنمائی لینی ہے اور ان کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

عمران یعقوب نے کہا کہ اس موقع پر کسی نے کہا کہ اس دفعہ وزرا کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لینا جس پر نہایت خواشگوار موڈ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد ان کی کارکردگی جانیں گے، ابھی نہیں۔ عمران یعقوب نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تھے۔

وزیراعظم نے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب پولیس اور چیف سیکرٹری کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ وزیراعظم نے کابینہ کے سینئر اراکین کے ساتھ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔