پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کی نئی باڈی کا اعلان کردیا گیا چئیرمین پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم نے جدہ سعودی عرب کی نئی کابینہ کا اعلان کیا

تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چئیرمین چوہدری اکرم نے کی تقریب کے اعزازی مہمان خصوصی چوہدری محمد امجد گجر چیئرمین ویلفیئر ایسوسی ایشن اور چوہدری شکیل گجر تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2021 11:12

پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کی نئی باڈی کا اعلان کردیا گیا چئیرمین پاکستان ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چئیرمین چوہدری اکرم نے کی تقریب کے اعزازی مہمان خصوصی چوہدری محمد امجد گجر چیئرمین ویلفیئر ایسوسی ایشن اور چوہدری شکیل گجر تھے نئے

اعلان کردہ عہدیداران میں چوہدری محمد ثقلین گجر مرکزی سینئر نائب صدر سعودی عرب۰چوہدری نوید احمد صدر جدہ ۰چوہدری احسان الٰہی گجر جنرل سیکرٹری جدہ ۰میاں رضوان سینئر نائب صدر جدہ محمد ندیم احمد نائب صدر جدہ ۰رانا فرقان سیکرٹری نشرواشاعت جدہ کو نامزد کر دیا گیا

اس موقع پر چئیرمین پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم ،مرکزی چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے مسلم لیگ سعودی عرب کے لیے نئے نامزد ہونے والے عہدیداران پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں

اور ہم امید کرتے ہیں کہ نئی کابینہ مسلم لیگ ن کی مظبوطی ،اتحاد اور پارٹی کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی اور میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے

تقریب سے چوہدری محمد اظہر وڑائچ چئیرمین پی او سی گلوبل ،چوہدری محمد ثقلین گجر،میاں رضوان،چوہدری نوید احمد ،چوہدری احسان الہی گجر نے بھی خطاب کیا۔