کویت میں سوگ کا سماں، شہزادی فضا انتقال کر گئیں

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تعزیتی بیانات میں افسوس کا اظہار کیا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 16 جنوری 2021 11:18

کویت میں سوگ کا سماں، شہزادی فضا انتقال کر گئیں
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری2021ء) خلیجی ریاست کویت میں اس وقت سوگ کا سماں ہے۔ کویتی ایوان شاہی کے مطابق شاہی خاندان کی معروف شخصیت انتقال فرما گئی ہیں۔ شاہی ایوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شاہی خاندان کی رُکن شیخہ فضا جابر الاحماد الاصباح وفات پا گئی ہیں۔ ان کی نمازجنازہ گزشتہ روز ادا کرنے کے بعد شاہی خاندان کے قبرستان میں ان کی تدفین کر دی گئی ہے۔

شاہی دیوان کی جانب سے جاری پیغام میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور قیامت کے دن ان کے درجات بلند فرمائے۔دوسری جانب خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیانات میں کویتی شاہی خاندان کی خاتون الشیخہ فضا جابر الاحمد الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی طرف سے کویت کے امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو اپنے برقی تعزیتی پیغامات میں الشیخہ فضا جابر الاحمد الصباح کے انتقال پر شاہی خاندان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔خادم الحرمین اور ولی عہد نے الشیخہ فضا کی وفات پر تعزیتی بیانات میں کہا ہے کہ الشیخہ فضا کی وفات ہم سب کیلیے صدمے کا باعث ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران شاہی خاندان کو کئی شہزادوں اور شہزادیوں کی موت کا صدمہ سہنا پڑا ہے۔

ابھی پچھلی اموات کا صدمہ کم نہ ہو پایا تھا کہ ایک اور شہزادی انتقال فرما گئی ہے۔ایوان شاہی کے مطابق شہزادہ خالد بن فیصل رشتے میں بانی مملکت شاہ سعود کے نواسے تھے۔ شہزادہ خالد کی والدہ شہزادی سارہ شہزادہ سعد الاول کی بیٹی تھیں۔ شہزادہ سعد الاول بانی مملکت شاہ سعود کے سگے بھائی تھے۔ گزشتہ ہفتے سعودی شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔اس سے چند روز قبل شہزادی حصہ بنت فیصل بن عبد العزیز کا انتقال ہوا تھا جو عالم اسلام کے مشہور رہنما اور سابق سعودی فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز کی صاحبزادی تھیں۔اس سے چند ہفتے پہلے سعودی شہزادہ نواف بن سعید بن سعود بن عبدالعزیز السعود انتقال فرما گئے تھے۔