بھارت میں کورونا وائرس ویکسینیشن کا آغازکردیاگیا

پہلے مرحلے میں ہائی رسک طبی عملے اور عمر رسیدہ افراد کو ویکسین دی جارہی ہے،ذرائع

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:05

بھارت میں کورونا وائرس ویکسینیشن کا آغازکردیاگیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بھارت میں کورونا ویکسی نیشن کا آغازکردیاگیا ہے ، پہلے مرحلے میں ہائی رسک طبی عملے اور عمر رسیدہ افراد کو ویکسین دی جارہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ بھارتی حکومت نے جولائی تک 30 کروڑ افراد کو ویکسین دینے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز ڈھائی لاکھ افراد کو ویکسین لگا ئی گئی۔

دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا بھر میں ہزاروں ویکسی نیشن مراکز اور موبائل اسپتال بنانے کا اعلان کیا ۔امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے خبر دار کیا کہ جلد ویکسی نیشن نہ کی گئی تو برطانیہ میں پھیلنے والا تبدیل شدہ کورونا وائرس دو مہینے میں امریکا میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے۔