سلمان خان سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:16

سلمان خان سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی نئی آنیوالی فلم ’انتم‘ کی شوٹنگ بائیوببل کے تحت جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بہت ہی سخت حفاظتی انتظامات والے بائیوببل ماحول میں شوٹنگ کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ صرف فلم کے کریو ممبران سے ہی ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فلم کے سیٹ پر دیگر حفاظتی انتظامات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ کام کرنے والے عملے کو کورونا سے بچایا جا سکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم میں پولیس اہلکار کا کردار نبھائیں گے جو کہ لینڈ مافیا کے خلاف لڑتا ہے۔ یہ فلم اسی سال ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارت میں فلم انڈسٹری کے کئی افراد کو رونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔