پیٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ وا پس لیاجائے‘ مجاہد عبدالر سو ل

حکومت مہنگا ئی بے روز گاری کو کنٹرو ل کرنے میں بری طرح ناکا م ہو چکی ہے‘ صدر سنی تحریک پنجاب

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ پیٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ واپس لیاجائے، حکمران خدا خو فی کر یں پیٹرو لیم مصنوعا ت میں اضا فہ سے عوامی زند گی میں مشکلا ت پیدا ہو ں گی،حکومت مہنگا ئی بے روز گاری کو کنٹرو ل کرنے میں بری طرح ناکا م ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت عوام کے حال پر رحم کرے اور ہر پندرہ روز کے بعد پیٹرو لیم مصنوعا ت میں اضا فہ عوام کے سا تھ بہت بڑا ظلم ہے آ مد نی کے ذر ائع کم ہو چکے ہیں بے روزگاری عام ہے غریب آ دمی کیلئے گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو چکا ہے عوام بھو ک و افلا س سے خو د کشیاں کررہی ہے ایسے حالا ت میں پیٹرو لیم قیمتو ں میں ا ضا فہ عوام کو زندہ در گور کرنے کے متراد ف ہے لہٰذا حکومت و قت عوام پر رحم کرے اور پیٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں ہو نے والے ا ضا فے کو فوری وا پس لیاجائے۔

متعلقہ عنوان :