پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وا پس لیاجائے‘ مولانا بلال درانی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا‘ پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) علامہ اقبال ٹائون لاہور میں جمعیة علما اسلام کے جنر ل سیکرٹری مولانا بلال خان درانی نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وا پس لیاجائے،نااہل حکومت کے دن گنے جا چکے،تبدیلی کے خوفناک خواب نے قوم کو مہنگائی اور بیروزگاری کا عذاب دیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی رہنما حافظ شفیق الرحمن،حافظ قاضی عبدالودود،قاری معاویہ محمود مکی،حافظ زین العابدین،مولانا حفظ الرحمن،مولانا عبدالشکور،سید فہد حسین شاہ اور عبدالرحمن سمیت دیگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ جب سے عمران خان بر سر اقتدار آ ئے ہیں عوام نے ایک دن بھی سکھ چین نہیں دیکھا ہر دن نئی سے نئی مصیبت اور پر یشانی سے طلوع ہو کر کئی غر یبو ں کی خو د کشیوں پر غرو ب ہوجا تا ہے تحریک انصا ف کی صور ت میں قوم پر’’ عذاب حکومت‘‘ مسلط ہے جس نے ملک اور قوم کو تجربہ گاہ بناکر ملک کی بنیاد یں کھو کھلی کر دی ہیں ملک سے سرمایہ کار بھا گ چکا ہے بے رو ز گاری عام ہے اوربد قسمتی سے حکمران سب اچھا ہے کے را گ لا پ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نااہل اور جعلی حکومت سے نجا ت کیلئے عوام پی ڈی ایم کا سا تھ دے اور اس سلیکٹڈ حکومت کے خا تمے کیلئے میدان میں آئیں۔