بھارت،پستول سے سالگرہ کا کیک کاٹنے پر دو نوجوان گرفتار

کیک کاٹنے کیلئے دونوجوانوں نے پستول کا استعمال کیا، جو انتہائی خطرناک عمل ہے،پولیس کا بیان

ہفتہ 16 جنوری 2021 13:20

بھارت،پستول سے سالگرہ کا کیک کاٹنے پر دو نوجوان گرفتار
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بھارت میں پستول سے کیک کاٹنے پر دو نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں دوست کی سالگرہ پر نوجوانوں نے کیک کاٹنے کے لیے پستول کا استعمال کیا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دو نوجوانوں کو دھرلیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند نوجوان اپنے دوست کی سالگرہ منارہے ہیں مگر اس موقع پر وہ کیک کٹنگ کے دوران پستول لے کر ناچتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ کیک کاٹنے کے لیے بھی انہوں نے پستول کا استعمال کیا، جو انتہائی خطرناک عمل ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی تصدیق اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج کے ذریعے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :