کورونا سے 45افراد جاں بحق ، 2234نئے کیسز رپورٹ ہوئے

ہفتہ 16 جنوری 2021 13:20

کورونا سے 45افراد جاں بحق ، 2234نئے کیسز رپورٹ ہوئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 45افراد جاں بحق اور 2234نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 45 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی اوسی کے مطابق ایک روز میں 2 ہزار 432 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 763 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 099 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :