Live Updates

براڈ شیٹ سے بھی کمیشن مانگا گیا، قومی خزانے کو برباد کیا گیا لیکن کچھ نہیںنکلا ،مریم نواز

حکمرانوںکے بیانات صرف خودکو طفل تسلیاںدینے کیلئے ہیں،حقیقت میںان کے ہاتھ پائوںاور سانسیںپھولی ہوئی ہیں‘ نائب صدر (ن) لیگ

ہفتہ 16 جنوری 2021 13:47

براڈ شیٹ سے بھی کمیشن مانگا گیا، قومی خزانے کو برباد کیا گیا لیکن کچھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کیس حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، حکمرانوںنے قومی خزانہ برباد کردیا لیکن کچھ نہیںنکلا ، نااہل ،کرپٹ اورچوروںنے براڈ شیٹ سے بھی کمیشن مانگا ،نواز شریف سر خرو ہوئے ہیں ،19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کیاجائیگا، حکمرانوںکے بیانات صرف خودکو طفل تسلیاںدینے کیلئے ہیںحقیقت میں ان کے ہاتھ پائوں اور سانسیںپھولی ہوئی ہیں۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے احتساب عدالت میں ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت جتنا جھوٹ بولتی ہے اتنی ہی بے نقاب ہوتی ہے، عوام اب عمران خان سے تنگ آ چکے ہیں، عمران خان وزیر اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی ایک مشیر کا استعفیٰ آیا ہے بہت سے استعفے آنا باقی ہیں،سلیکٹڈ وزیر اعظم کے مشیروں اور وزیروں کو معاملات بارے پتہ چلنا شروع ہوگیاہے۔

انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے بھر پوراحتجاج کرے گی ،انشااللہ ضمنی انتخابات میں جیت مسلم لیگ(ن) کی ہی ہوگی۔ پی ڈی ایم کی تحریک میںعوام شامل ہیں ، ہم وہ کرنے جائیںگے جس سے یہ حکومت ٹھہر نہیںسکے گی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ حکومت نااہل اورنالائق ہے ، حکمرانوںکے بیانات صرف خود کو طفل تسلیاںدینے کیلئے ہیں، حقیقت میںتو ان کے ہاتھ پائوںاورسانسیںپھولی ہوئی ہیں اور انہیںکچھ سمجھ نہیں آرہی۔

انہوںنے کہا کہ مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے لیکن براڈ شیٹ ان کے گلے پڑ گیا،براڈ شیٹ کیس میں قومی خزانہ بربادکیاگیا لیکن کچھ نہیںنکلا، یہ حکومت کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ، یہ اتنے نااہل ، کرپٹ اور چورہیں کہ براڈ شیٹ سے بھی کمیشن مانگا ہے،اب یہ خود پھنس گے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ،لاہور ایک خوبصورت شہر تھا جسے نااہلوں نے کوڑے دان اور کچرا کنڈی میںتبدیل کردیاہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات