ہم 2021 میں ہیں ،ہمارے اطراف ایسے لوگ ہیں جو یقین رکھتے ہیں کہ فیملی مکمل کرنے کیلئے بیٹا ہونا چاہیے، بہن ثانیہ مرزا

ہفتہ 16 جنوری 2021 13:57

ہم 2021 میں ہیں ،ہمارے اطراف ایسے لوگ ہیں جو یقین رکھتے ہیں کہ فیملی مکمل ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے کہا ہے کہ ہم 2021 میں ہیں اور اب بھی ہمارے اطراف ایسے لوگ ہیں جو یقین رکھتے ہیں کہ فیملی مکمل کرنے کے لئے بیٹا ہونا چاہیے۔انعم مرزا نے انسٹاگرام اکائونٹ پر پیغام میں لکھا کہ ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ بیٹا ہونے سے ہر چیز بہتر ہوتی ہے اور انہیں تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم صرف اپنے والدین کی دو بیٹیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں کبھی کسی بھائی کی ضرورت نہیں تھی،ہمارے رشتے دار اکثر ہمارے والدین کو کہتے ہیں کہ ہم بیٹوں کی طرح ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔انعم مرزا نے ثانیہ مرزا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں مزید لکھا کہ ہم اتنی ہی مضبوط ہیں جتنی عورتیں ہو سکتی ہیں، ہم آپ کے بیٹے نہیں ہیں۔ لڑکے یا بیٹے بہت اچھے ہوتے ہیں پر لڑکیاں اور بیٹیاں بھی اچھی ہوتی ہیں۔انعم مرزا کے اس پیغام اور تصویر کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور کمنٹس کے ذریعے اپنے تاثرات بھی لکھے۔

متعلقہ عنوان :