Live Updates

رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی ،نیب کے مزیدگواہ طلب

ہفتہ 16 جنوری 2021 14:18

رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی ،نیب کے مزیدگواہ طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے مزیدگواہوںکو طلب کر لیا ۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے ریفرنس پر سماعت کی ۔ پنجاب اسمبلی میںقائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو عدالت میںپیش کیا گیا۔دوران سماعت وزیر اعلی آفس کے گواہ محمد مقصود کا بیان قلمبند کیا گیا۔

(جاری ہے)

گواہ نے کہاکہ میرے سینئر کو نیب کی جانب سے خط موصول ہوا جس کے بعد ریکارڈ نیب کو پیش کیا ۔نیب کے تفتیشی افسر نے خط میرے نام نہیں لکھا تھا ۔میں نے جو ریکارڈ دیا وہ تمام ریکارڈ مختلف برانچز سے وصول کیا ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف جو ریکارڈ دیا وہ میں نے تیار نہیں کیا ۔وزیراعلیٰ آفس کے ریکارڈ کی تیاری میں میرا کوئی کردار نہیں تھا ۔جس کیس میں گواہی دے رہا ہوں اس کے حقائق کا مجھے علم نہیں ۔میں مارچ 2017 سے لیکر جنوری 2019 تک وزیراعلیٰ آفس تعینات رہا۔نیب کے گواہ کا ریکارڈ قلمبند کئے جانے کے بعد سماعت26جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات