بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 16 جنوری 2021 14:18

بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔شیخ برادرز فلور ملز کی جانب سے جان محمد چودھری اور وسیم جان ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف بی آر نے جولائی 2019 سے فلور ملز کو جنرل سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دے رکھا ہے، لیسکو نے درخواست گزار کے دسمبر2020 کے بجلی کے بل میں 5 لاکھ 61 ہزار روپے کا غیر قانونی جی ایس ٹی عائد کیا، لیسکو کا بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک بجلی کے بلوں میں جی ایس ٹی کی وصولی فوری طور پر روکی جائے اورلیسکو کا بجلی کے بلوں میں وصولی کا اقدام غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کیا جائے۔