سوشل میڈیا پر لاہور پولیس کے افسران کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار

ہفتہ 16 جنوری 2021 14:50

سوشل میڈیا پر لاہور پولیس کے افسران کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لاہور پولیس کے افسران کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ ،4 کلو چرس اور موٹر سائیکل برآمدکرلی گئی ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں علی اکبر عرف اورنعمان عرف نومی شامل ہیں ۔ ملزمان بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ۔دو روز قبل ملزمان نے سوشل میڈیا پر پولیس افسران کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ملزمان اہل علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔شریف شہری ملزمان کے خلاف زبان کھولنے سے ڈرتے تھے۔