ہائی کورٹ کا پولیس کے غیر متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر ملکیت کے دعوے پر سخت برہمی کا اظہار
اب میں سمجھ گیا ہوں کہ پولیس کا محکمہ زمین سے اپنا قبضہ خالی کرنے میں کیوں ہچکچا رہا ہے‘ڈی ایچ اے اس میں ملوث کیوںہے. عدالت کے ریمارکس
میاں محمد ندیم ہفتہ 16 جنوری 2021 14:36
(جاری ہے)
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل آصف بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ سول عدالت نے ڈی ایچ اے کے حق میں حکم امتناع جاری کیا انہوں نے کہا کہ حکم امتناع کی موجودگی میں زمین کا قبضہ ای ٹی پی بی کو نہیں دیا جاسکتا چیف جسٹس نے معاملے میں ڈی ایچ اے کی شمولیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاﺅسنگ اتھارٹی کو بھی شہدا کے اہل خانہ کے لیے مختص پلاٹوں کے اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑا ہے. چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس ڈی ایچ اے کے ساتھ مل کر زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں‘چیف جسٹس نے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی اور عدالت میں موجود دیگر سرکاری عہدیداروں کو کو یاد دلایا کہ آپ لوگ اقلیتوں کے لیے مختص اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. لا آفیسر نے بتایا کہ ڈی ایچ اے نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے یہ اراضی ای ٹی پی بی سے خریدی ہے تاہم پولیس ٹریننگ اسکول نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر یہ قبضہ اپنے پاس رکھا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے تیار کردہ زمین کا نقشہ بھی پیش کیا انہوں نے کہا کہ ای ٹی پی بی اور ای پی ٹی ایس کے درمیان تبادلے کے معاہدہ کو ڈپٹی کمشنر نے منظور نہیں کیا تھا. چیف جسٹس نے نشاندہی کی کہ ای ٹی پی بی کی اراضی فروخت نہیں کی جاسکتی ہے اور نہ ہی خریدی جاسکتی ہے تاہم اس کو کمانے کے مقاصد سے کرائے پر دیا جاسکتا ہے حکومت کی درخواست سے انکشاف ہوا ہے کہ زیر زمین اراضی کا تبادلہ 2003 میں میجر (ر) ثناءاللہ نے کیا تھا جو اس وقت انچارج ای پی ٹی ایس تھے اور اس پر ای ٹی پی بی نے بھی اتفاق کیا تھا. چیف جسٹس نے آئی جی پی انعام غنی کو ہدایت کی کہ وہ اسکول کے لیے زمین خریدنے کے بعد سے صوبائی پولیس چیف، سی سی پی او اور پولیس ٹریننگ اسکول کے کمانڈنٹ کے عہدوں پر فائز افراد کے نام پیش کریں آئی جی پی کو ہدایت کی گئی کہ وہ سیکرٹری دفاع سے مدد لیں اور میجر (ر) ثناءاللہ کا سراغ لگائیں چیف جسٹس نے آئندہ سماعت پر لا آفیسر کو عدالت کی مدد کرنے کی بھی ہدایت کی کہ اقلیتوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے پولیس کے محکمہ پر کس جرم میں فرد جرم عائد کیا جاسکتا ہے. اس سے قبل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے ادارے کے پاس اس معاملے میں دائرہ اختیار کی کمی ہے کیونکہ ای ٹی پی بی ایک وفاقی ادارہ ہے سماعت 21 جنوری تک کے لیے ملتوی کردی گئی. واضح رہے کہ محمد زکریا اور دیگر نے پولیس کو ای ٹی پی بی کی اراضی کو لیز پر الاٹ نہ کرنے پر پولیس کے خلاف ایڈووکیٹ آصف اعوان کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی 2001 میں پولیس نے ای ٹی پی بی سے درخواست کی تھی کہ وہ 72 کنال اور سات مرلہ اراضی پر ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول تعمیر کرنے دے. پولیس حکام نے ایک ہی سائز کی ای ٹی پی بی اراضی کی پیش کش کی تھی لیکن بکھرے ہوئے شکل میں تین مختلف مقامات پر ٹرسٹ کے بورڈ نے اراضی کے سودے کو 2011 میں عمل میں لایا اور بعد میں درخواست گزاروں اور دیگر افراد کے بدلے اس کو ملنے والی اراضی کرائے پر دے دی تھی تاہم پولیس نے ایک بار پھر 2020 میں یہ اراضی اپنے قبضہ میں کرلی اور درخواست گزاروں کو ای ٹی پی بی کے ذریعے دیئے گئے ان کے جائز قبضے سے محروم کردیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.