سپیکرقومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کا ڈائریکٹر ایڈیٹنگ اینڈ پبلیکیشن قومی اسمبلی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 16 جنوری 2021 14:43

سپیکرقومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کا ڈائریکٹر ایڈیٹنگ اینڈ پبلیکیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2021ء) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا ڈائریکٹر ایڈیٹنگ اینڈ پبلیکیشن قومی اسمبلی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں ڈائریکٹر ایڈیٹنگ اینڈ پبلیکیشن قومی اسمبلی سید نعمان شاہ کی والدہ کے انتقال پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سید نعمان شاہ کی والدہ کے انتقال کو ان کے خاندان کے لیے گہرا صدمہ قرار دیا ہے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگاں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔