جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں لیڈی گاگا اور جینیفر لوپز پرفارم کریں گی

ہفتہ 16 جنوری 2021 14:46

جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں لیڈی گاگا اور جینیفر لوپز پرفارم ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2021ء) امریکی نو منتخب صدرجو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں معروف پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا اور جینیفر لوپز پرفارم کریں گی۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جب کہ کملا ہیرس نائب صدر کا حلف اٹھائیں گی۔امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ورچوئلی کیا جائے گا جس میں لیڈی گاگا امریکا کا قومی ترانہ پڑھیں گی جب کہ گلوکارہ جینیفر لوپز بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر پرائم ٹی وی سپیشل کی میزبانی اداکار ٹام  ہینکس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :