نیب کی وجہ سے لوگ خودکشی کرتے ہیں.سلیم مانڈوی والا

نیب کی وجہ سے خودکشی کے معاملے کو انسانی حقوق میں لے جائیں گے. ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 16 جنوری 2021 14:52

نیب کی وجہ سے لوگ خودکشی کرتے ہیں.سلیم مانڈوی والا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2021ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی وجہ سے لوگ خودکشی کرتے ہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسد منیر کی خودکشی کی وجہ نیب تھی کیونکہ نیب لوگوں کی پگڑی اچھالتا ہے . انہوں نے کہا کہ نیب کی وجہ سے لوگ خودکشی کرتے ہیں۔ نیب کی وجہ سے خودکشی کے معاملے کو انسانی حقوق میں لے جائیں گے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کا سسٹم انسان کو اندر سے اتنا کھوکھلا کر دیتا ہے کہ وہ مر ہی جائے۔

(جاری ہے)

نیب کو جس کام کے لیے بنایا گیا ہے اسے وہ کام کرنا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اس وقت ڈری ہوئی ہے جبکہ میں نے خود کہا ہے کہ نیب میرے خلاف ریفرنس دائر کرے‘ قبل ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ریفرنس پرنیب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ شکر ہے کہ میرے بیانات کے بعد نیب نے ریفرنس تو دائر کیا. پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے الزام عائد کیا کہ نیب اتنے عرصے سے جھوٹے الزامات پر ٹرائل کررہا تھا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے واضح طور پر کہاتھا کہ عدالت میں اپنا دفاع کروں گا ان کا کہنا تھا کہ نیب سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں اور رہوں گا.

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف 13جنوری کوریفرنس دائر کیا تھا اس ضمن میں نیب ذرائع نے بتایاتھا کہ سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کیا گیا ہے. سلیم مانڈوی والا پر سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے ذرائع کے مطابق نیب نے ندیم مانڈوی والا،اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود کو بھی ملزم کے طور پرنامزد کیا تھا‘نیب ریفرنس میں کہا گیاتھا کہ اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاﺅنٹس سے ملی ہیں.