بھارت میں لڑکے نے گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش فلیٹ کی دیوار میں چھپا دی

لڑکی کے گزشتہ 5 سال سے ملزم کے ساتھ تعلقات تھے اور لڑکے کے فلیٹ سے لڑکی کا ڈھانچہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے،پولیس

ہفتہ 16 جنوری 2021 16:34

بھارت میں لڑکے نے گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش فلیٹ کی دیوار میں چھپا دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کر کے اس کی لاش فلیٹ کی دیوار میں چھپا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے ضلع پال گڑھ کے رہائشی 30 سالہ لڑکے نے اپنی 32 سالہ گرل فرینڈ کو قتل کر کے اس کی لاش کو فلیٹ کی دیوار میں چھپا دیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنے دوست پر شادی کے لیے دبا ڈال رہی تھی اور اسے آخری بار گزشتہ برس 21 اکتوبر کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے گزشتہ 5 سال سے ملزم کے ساتھ تعلقات تھے اور لڑکے کے فلیٹ سے لڑکی کا ڈھانچہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب لڑکی کے گھر والے لڑکے سے پوچھتے تو وہ کہتا کہ اس کی دوست بھارتی ریاست گجرات چلی گئی ہے اور جب وہ واپس نہ آئی تو اس کے گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے جب معاملے کی تفتیش شروع کی تو سراغ ملا کہ لڑکی کا قاتل اس کا دوست ہی ہے، پولیس نے لڑکے کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :