کراچی :سول اسپتال کے ڈکیت سیکورٹی گارڈ کا پولیس سے مقابلہ،زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 16 جنوری 2021 16:41

کراچی :سول اسپتال کے ڈکیت سیکورٹی گارڈ کا پولیس سے مقابلہ،زخمی حالت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) گارڈن میں شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے سول اسپتال کے سیکورٹی گارڈ کا پولیس سے مقابلہ ڈکیٹ سیکورٹی گارڈ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا مچھر کالونی اور لسبیلہ پر ڈاکوں نے دو نوجوانوں کو گولی ماردی اورنگی اور پاکستان بازار پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح گارڈن جمن شاہ مزار کے قریب موٹرسائیکل سوار شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے پولیس پہنچ گئی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ملزم 25سالہ مزمل ولد جان محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ملزم سے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزم سول اسپتال کا سابق سیکورٹی گارد ہے ادھر لیاری مچھر کالونی نالے کے قریب داکوں کی فائرنگ سی28سالہ بلال ولد ثمار زخمی ہوگیا جسکو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ادھر جمشید کوارٹر کے علاقے لسبیلہ فلمستان سینما کے قریب ڈاکوں نے یکے بعد دیگر سات افراد کو لعٹ لیا ڈاکو ں نے مزاحمت پر نوجوان آصف کو گولی ماردی اورنگی پولیس نے سیکٹر 13 پاور ہاو س کے قریب سے آصف ولد گل محمد اور عصمت ولد جان محمد کو گرفتار کر کے دو رکشوں D-05321 اور AFR سازگار میں موجود 12 بوریوں میں موجود 155 کلو گرام چھالیہ برآمدپاکستان بازار پولیس نے منشیات فروش عمران عرف ایموں ولد فضل الرحمن کوگرفتار کرلیا