ورون اور نتاشا کی شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں

تقریبات کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا ،26 جنوری کو ممبئی میں ہونیوالے گرینڈ ریسیپشن میں بالی ووڈ شخصیات شرکت کریں

ہفتہ 16 جنوری 2021 17:06

ورون اور نتاشا کی شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی سے متعلق تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورون اور نتاشا بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے علی باغ میں 24 جنوری کے دن شادی کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تقریبات کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا اور 26 جنوری کو ممبئی میں ان کا گرینڈ ریسیپشن ہو گا جس میں بالی ووڈ شخصیات شرکت کریں گی۔

شادی کے اس موقع پر ورون دھون کی ہونے والی بیوی ڈیزائنر نتاشا دلال اپنا عروسی جوڑا خود ڈیزائن کریں گی جب کہ اداکار ورون دھون کنال راول کا ڈیزائن کردہ لباس پہنیں گے۔ورون کی شادی کی تقریبات کا آغاز سنگیت نائٹ سے ہوگا جس میں سلمان خان، ارجن کپور، سارہ علی خان، ملائیکا اروڑا، جھانوی کپور، کرن جوہر اور دیگر بالی وڈ شخصیات شرکت کریں گی۔