’ابن عربی‘ نے ارطغرل اور اپنی پہلی ملاقات کی یاد تازہ کردی،انسٹاگرام پر ویڈیو کلپ شیئر کردیا

ہفتہ 16 جنوری 2021 17:06

’ابن عربی‘ نے ارطغرل اور اپنی پہلی ملاقات کی یاد تازہ کردی،انسٹاگرام ..
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنیوالے تٴْرک نڑاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے ڈرامے میں ارطغرل اور اپنی پہلی ملاقات کی یاد تازہ کردی۔انسٹاگرام پر عثمان سیقوت نے ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی ایک یادگار ویڈیو کلپ شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ویڈیو کلپ میں وہ منظر دِکھایا گیا ہے کہ جب ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل کی پہلی مرتبہ ابن عربی سے ملاقات ہوتی ہے۔

اس منظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابن عربی اپنے شاگرد کیساتھ جنگل میں ایک بے بس ہرن کے بچے کی جان بچارہے ہیں اور ارطغرل محبت بھری نگاہوں سے ابن عربی کی طرف دیکھ رہا ہے۔یہ خوبصورت ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے عثمان سیقوت نے لکھا کہ ’ابن عربی اور ارطغرل کی پہلی ملاقات‘۔ہزاروں مداحوں کی جانب سے عثمان سویقوت کی پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے جن میں بڑی تعداد میں اٴْن کے پاکستانی مداح بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :