کراچی :سی پرائم نے مختصر فیچر فلم 'رائڈ' ریلیز کردی

ہفتہ 16 جنوری 2021 17:19

کراچی :سی پرائم نے مختصر فیچر فلم 'رائڈ' ریلیز کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان میں ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کے منظر نامہ پر منتقل ہونے والے SEEMEپروڈکشن کے انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارمSee Prime نے اپنی تازہ ترین مختصر فلم 'رائڈ' ریلیز کردی ہے۔یہ ایک زبردست کہانی ہے جس میںایک بڑی سماجی برائی: گھریلو تشدد کو پیش کیا گیا ہے۔سادگی سے تیارکی گئی فلم'رائڈ' میں اس سماجی مسئلے کوبغیر کچھ کہے سب کچھ کہہ دینے کے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ فلم تیزی سے وسعت پذیرپلیٹ فارم پر مزید سماجی برائیوں کو سامنے لانے کیلئے ایک تحریک ہے۔اس فلم میں نجف بلگرامی اور بختاور مظہر مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں جس کے مصنف اور ہدایتکار خود نجف بلگرامی ہیں۔ اس مختصر فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا،"با ت چیت کیا ہی کیا اس کیلئے زبان کا استعمال لازمی ہی کیا زبان کا مطلب لفظوں کا استعمال کرنا ہی کیا لفظ معنی رکھتے ہیں بعض اوقات حقیقت میں کچھ کہے بغیر بھی بہت کچھ کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بعض اوقات کچھ نہیں کیا جاسکتا، چاہے سب کچھ کہا جاچکاہو"۔اس زبردست فلم میں ایک اوسط عمر کی خاتون کی کہانی بیان کی گئی ہے جو گھریلو تشدد کا شکار ہے مگر وہ یہ بات دنیا سے چھپاتی ہے۔ پاکستان میں ایسی بہت سی مظلوم عورتیں گھریلو تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔ یہ فلم اس سماجی مسئلے کو سامنے لاتی ہے اور قوم کو ایک بھرپور پیغام دیتی ہے۔.باصلاحیت فنکار نجف بلگرامی کے ساتھ ایک مرتبہ پھر حیرت انگیز اشتراک سے معاشرے کے اہم مسئلے کو نمایاںکیا جارہا ہے جس نے پاکستان میں ایک طویل عرصے سے کئی عورتوں کو خوف ودہشت میں مبتلا کررکھا ہے۔

'رائڈ' گھریلو تشدد کی ایک تصویر ہے جو کہنے کی بجائے دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، اگرچہ یہ فلم سادگی کے ساتھ تیار کی گئی ہے مگر ایک طاقتور تاثر قائم کرتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ پیغام ہمارے تمام ناظرین تک بخوبی پہنچے گا" یہ بات ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید نے اس مختصر فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

متعلقہ عنوان :