ویمن یونیورسٹی صوابی میں ہونے والے احساس اسکالرشپ کے انٹرویوز ملتوی کر دیئے گئے

ہفتہ 16 جنوری 2021 17:55

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء)ویمن یونیورسٹی صوابی میں ہونے والے احساس اسکالرشپ کے انٹرویوز ملتوی کر دیئے گئے جب کہ نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گاویمن یونیورسٹی صوابی کے ترجمان کے مطابق جامعہ میں اگلے ہفتے پیر اور منگل کو ہونے والے احساس اسکالرشپ کے انٹرویوز ملتوی کردیئے گئے ہیں، نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، لہذا طالبات جامعہ آنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جامعہ تمام طالبات کے لئے بند ہے اور طالبات کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لئے اپنے اساتذہ سے آن لائن رابطہ قائم کرسکتی ہیں۔