ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کے حکم پر تھانہ پیر محل کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شراب فروش 2ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2021 17:58

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کے حکم پر تھانہ پیر محل کا منشیات ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کے حکم پر تھانہ پیر محل کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شراب فروش 2ملزمان گرفتار،62لیٹر دیسی شراب برآمد،مقدمات درج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرعلاقہ تھانہ پیر محل میں شراب فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دوران ڈی ایس پی کمالیہ سید سلیم حیدر کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ پیر محل اعجازحسین ایس آئی معہ محمد اشرف ایس آئی،محمد امین اے ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے علاقہ تھانہ پیر محل میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے 2 ملزمان1۔

(جاری ہے)

فیصل علی ولد ظفر علی قوم موچی سکنہ669/10گ ب 2۔عبد الرزاق ولد عبد المجید قوم راجپوت سکنہ668/9گ ب کو قابو کیا جن کے قبضہ سے 62لیٹردیسی شراب بر آمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :