پنجاب یونیورسٹی شعبہ آرکیالوجی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی کے مابین معاہدہ

ہفتہ 16 جنوری 2021 19:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ آرکیالوجی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی ، حکومت پنجاب کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد ، سیکریٹری ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ ، ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر فار ٹورازم آصف محمود ، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم ودیگر نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اور سیکریٹری ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ۔ معاہدے کے مطابق ثقافتی ورثہ سے متعلق کام کا جائزہ لینے کے لئے ماہانہ بنیاد پر اجلاس کا انعقاد ہوگا۔

(جاری ہے)

معاہدے کا پاکستان کے ثقافتی ورثہ کو فروغ دینا اور مشترکہ سرگرمیوں کا انعقاد کرنا ہے۔ دونوں ادارے فیکلٹی ممبران ، طلبائو طالبات ، محققین اور پیشہ ور ماہرین کو سیکھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں گے۔ دونوں ادارے تربیتی پروگرام، نمائش ، کانفرنسز اور سیمینار منعقد کرائیں گے تاکہ ثقافتی ورثہ کو فروغ مل سکے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایک دوسرے کو یادگاری تحائف پیش کئے اور گروپ فوٹو بنوایا۔