مریم نواز کی اپنی والدہ ، دادا ، دادی اور چچا کی قبر پر حاضری

والدہ کی وفات کو دو سال گزر گئے لیکن زخم کل بھی تازہ ہے ‘نائب صدر (ن) لیگ

ہفتہ 16 جنوری 2021 19:51

مریم نواز کی اپنی والدہ ، دادا ، دادی اور چچا کی قبر پر حاضری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے اپنی والدہ ، دادا ، دادی اور چچا کی قبر پر حاضری دی او ر فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے اپنی ماں کی قبر کوبوسہ دیا اورآبدیدہ ہوگئیں ۔ مریم نواز کاکہنا تھا کہ والدہ کی وفات کو دو سال گزر گئے لیکن زخم آج بھی تازہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جب بھی اپنی ماں کی قبر پر آتی ہوں تو آنسونہیںروک پاتی۔