جمہوریت دشمن قوتوں کو پارلیمان کو ربڑ اسٹیمپ بنانے نہیں دیں گے،بلاول بھٹو

پارلیمان کی بالادستی کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کا خون بہایا گیا ہے پی ڈی ایم کی تحریک پاکستان میں آئین و پارلیمان کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی کے لیئے ہے،چیرمین پی پی پی کی نوید قمرسے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 16 جنوری 2021 19:57

جمہوریت دشمن قوتوں کو پارلیمان کو ربڑ اسٹیمپ بنانے نہیں دیں گے،بلاول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکنِ قومی اسمبلی سید نوید قمرنے ملاقات کی ہے ۔ بلاول 3 ہاوًس کراچی میں پارٹی چیئرمین سے ملاقات میں نوید قمر نے قومی اسمبلی میں قانون سازی اور پی ٹی آئی حکومت کی پالیسی سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

نوید قمر نے اپنے حلقہ و ضلع ٹنڈو محمد خان میں حکومتِ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی۔

اس موقع پربلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ جمہوریت دشمن قوتوں کو پارلیمان کو ربڑ اسٹیمپ بنانے نہیں دیں گے۔پارلیمان کی بالادستی کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کا خون بہایا گیا ہے۔پی ڈی ایم کی تحریک پاکستان میں آئین و پارلیمان کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی کے لیئے ہی