31 جنوری بھی گزرجائیگی پی ڈی ایم کے استعفے نہیں آئیں گے، گورنر پنجاب

اپوزیشن لانگ مارچ کر ے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، چوہدری محمد سرور

ہفتہ 16 جنوری 2021 20:11

31 جنوری بھی گزرجائیگی پی ڈی ایم کے استعفے نہیں آئیں گے، گورنر پنجاب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 31جنوری بھی گزرجائیگی پی ڈی ایم کے استعفے نہیں آئیں گے، پی ڈی ایم جلسے کرکے تھک جائے گی حکومت 2023 ئ تک قائم رہے گی ، لانگ مارچ کب اور کہاں ہونا ہے اپوزیشن میں اس پر واضح تقسیم ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی ، گورنرپنجاب نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کر ے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسوں اور احتجاج سے حکومت ختم ہونیوالی نہیں، احتساب اور ملکی ترقی کو بریک لگوانے کا اپوزیشن کا پلان ناکام ہوگا۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اوربلاتفر یق احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اس موقع پر محمود الرشید نے کہا کہ اگرمخالفین سمجھتے ہیں جلسوں سے حکومت دباو? میں ا?ئیگی تو ایسا کبھی نہیں ہوگا۔