قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا پیر کو ہونے والا اجلاس منسوخ

براڈ شیٹ کاریکارڈ جمع کرنے کیلئے وقت درکار ہے،چیئرمین نیب اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے، نیب کا خارجہ امور کمیٹی کو خط

ہفتہ 16 جنوری 2021 20:11

قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا پیر کو ہونے والا اجلاس منسوخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین احسان اللہ ٹوانہ قومی ااحتساب بیورو کا دبائو برداشت نہ کر سکے اور براڈ شیٹ کے معاملے پر کل (پیر کو) اٹھارہ جنوری کو بلائے جانے والا کمیٹی کا اجلاس منسوخکر دیا کیونکہ چیئرمین نیب نے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کردی تھی اور یہ موقف اختیار کیا کہ براڈ شیٹ کے معاملے ریکارڈ جمع کرنے میں انہیں وقت لگے گا اس لئے چیئرمین نیب اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر قومی اسمبلی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے ،خارجہ امور کمیٹی نے 18 جنوری کو براڈ شیٹ کے معاملے پر چیئرمین نیب کو طلب کیا تھا ۔نیب کی جانب سے کمیٹی کو خط لکھا گیا ہے کہ چیئرمین نیب ابھی مصروف ہیں تیاری کا وقت چاہیے ،براڈ شیٹ کے معاملے پر ابھی تیاری نہیں ،ریکارڈ جمع کررہے ہیں جس کے بہت وقت درکار ہے ،نیب کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی سے بھی اجلاس منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی،نیب کے خط کے بعد چیئرمین کمیٹی احسان اللہ ٹوانہ نے اجلاس منسوخ کردیا۔