Live Updates

عمران خان زرداری صاحب کی سیاست سے گھبرا گئے ہیں،سید ناصر شاہ

این آر او کی روزانہ بات کرکے عمران خان عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں،وزیر اطلاعات سندھ

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:07

عمران خان زرداری صاحب کی سیاست سے گھبرا گئے ہیں،سید ناصر شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے ایک نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنما صدر زرداری کو ٹارگیٹ کرتے ہیں لگتا ہے کہ عمران خان زرداری صاحب کی سیاست سے گھبرا گئے ہیں،زرداری صاحب کا خوف نیازی حکومت کو دیمک کی چاٹ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ این آر او کی روزانہ بات کرکے عمران خان عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ، عمران خان کس این آر او کی بات کرتے ہیں وہ جو جنرل مشرف کے دور میں این آر او ہوا اسے تو سپریم کورٹ نے ختم کردیا تھا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ این آر او دینا عمران خان کے اختیار میں ہی نہیں، عمران خان سلیکٹڈ کے بعد اب "کارنرڈ" وزیراعظم کہلوا رہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کو شکایت ہے کہ محمد علی درانی کو ڈائیلاگ کا ٹاسک دینے سے متعلق ان سے پوچھا تک نہیں گیا ۔ عمران خان کی بے بسی قابل ترس ہے ، اب تو عمران خان کو اپنی ٹیم تنہا چھوڑتی جارہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات