سربراہ پاک فضائیہ کی ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:03

سربراہ پاک فضائیہ کی ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ترک دفاعی صنعتوں کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل دمیر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ایئر چیف نے ترک دفاعی پیداوار کے شعبے کو سراہا جس نے پچھلے چند سالوں میں قابلِ قدر ترقی کی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ طرفین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ترک دفاعی پیداوار کے شعبے کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم اور مربوط کیا جائے گا۔بعد ازاں ایئر چیف نے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (TAI)، معروف ٹیکنالوجی فرم HAVELSAN اور ترک عسکری الیکٹرانک صنعت ASELSAN کا بھی دورہ کیا۔