پشاور یونیورسٹی کی کلاسز کے اجراء کا اعلان

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پشاور یونیورسٹی نے یونیورسٹی میں دوبارہ کلاسز کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا ہے جبکہ اساتذہ ،طلبہ اور ملازمین سے کورونا سے بچاو کی ایس او پیز پر عمل درام کی ہدایات کی ہے پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے ملحقہ سکول اور کالج میں ایک سے اٹھویں جماعت کے کلاسز 25 جنوری ،کلاس نویں سے 12ویں تک کے کلاسز 18جنوری اور بی ایس ،ایم اے ،ایم ایس سی ،ایم فیل اور پی ایچ ڈی کے کلاسز 1فروری سے شروع ہونگے اعلامیہ میں اساتذہ ،طلبہ اور ملازمین کو ایس او پیز پر سختی سے عمل رامد کرنے کے ہدایات کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :