Live Updates

سوشل میڈیا پرچھوٹا سا طبقہ قائدین کوملک سے بھی بڑا سمجھتا ہے

ملکی معیشت، سکیورٹی حالات اور بارڈرز کی صورتحال کیا ہےاس کا کچھ پتا نہیں، میں نےکچھ کو سمجھا دیا جو نہیں سمجھیں گے، ان کوآنے والے دنوں میں جوتے پڑنے ہیں، جوتے بھی پڑ جائیں تو وہ خوش قسمت ہوں گے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 جنوری 2021 21:40

سوشل میڈیا پرچھوٹا سا طبقہ قائدین کوملک سے بھی بڑا سمجھتا ہے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16جنوری 2021ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرچھوٹا ساطبقہ قائدین کوملک سے بھی بڑا سمجھتا ہے، ملکی معیشت ، سکیورٹی حالات اور بارڈرز کی صورتحال کیا ہے اس کا کچھ پتا نہیں، میں نے کچھ کو سمجھا دیا جو نہیں سمجھیں گے ، ان کوآنے والے دنوں میں جوتے پڑنے ہیں، جوتے بھی پڑ جائیں تو وہ خوش قسمت ہوں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک ہیں، جہاں پر چھوٹا ساطبقہ اپنے قائدین کو ملک سے بڑا سمجھتا ہے، پوری قوم کی بات نہیں کررہا، یہ جھلک سوشل میڈیا پر زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے، پاکستان سے منسلک بات، ملک کے حالات کیا ہیں؟معیشت خراب ہوگئی، گالیاں دی جارہی ہیں، یہ سب کچھ وہ ہے جس کو آئندہ دنوں بند ہونا ہے، میرے رابطے میں جتنے لوگ تھے، میں نے ان کو سمجھا دیا ہے، کچھ لوگ تو بات کو سمجھ گئے ہیں، لیکن پاکستان میں جو صورتحال بن رہی ہے اس میں جونہیں سمجھے ان کوآنے والے دنوں میں جوتے پڑنے ہیں، جوتے بھی پڑ جائیں تو پھر بھی وہ خوش قسمت ہوں گے، ہر بات مین اسٹریم میڈیا پر نہیں ہوسکتی، ملکی معیشت ، اندرونی بیرونی سکیورٹی صورتحال، دونوں بارڈر کی صورتحال، نوکریاں کہاں ہیں؟ اس طرح کی باتیں نہیں ہورہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو گالیاں یہ اس کا سیل ہے وہ اس کا سیل ہے۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن بہت اچھے تھے ، ایک پارٹی سے دوسری طرف چلا گیا، چھوٹا سا طبقہ ہے، میڈیا چونکہ پرنٹ سے الیکٹرانک اور وہاں سے سیٹیزن میڈیا بنا،سوشل میڈیا سیٹیزن میڈیا ہے، بس ان کا کنٹینٹ پی ٹی آئی ہے تو ملک ہے، پیپلزپارٹی یامسلم لیگ ن ہے تو ملک ہے،بس ہماری حکومت ہماری حکومت یہی ہے، اس کے علاوہ ان کو کچھ پتا نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات